وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وسط سال کے جائزے کے دوران وزارت کو معیار اور مقداری تشخیص کے اشاریوں کی بنیاد پر 91.2 فیصد درجہ بندی کی گئی ہے اور دیگر وزارتوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور تمام سینئر افسران کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ سہ ماہی تک اپنی کارکردگی برقرار رکھیں کیونکہ چیلنجز بھی بڑھیں گے۔