فٹ بال کی دنیا میں کرسٹیانو رونالڈو ایک ایسا نام ہے جسے ہر کوئی یاد رکھنا اور اسے ناقابل یقین گول کرتے دیکھنا پسند کرتا ہے۔ وہ نہ صرف گراؤنڈ پر بلکہ باہر بھی اپنی مقبولیت میں دنیابھر کی مشہور شخصیات پر حاوی رہے ہیں کیونکہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑےرہتے ہیں اور ان کے ساتھ لمحات تخلیق کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا سیارے پر تمام ایتھلیٹس میں کرسٹیانو رونالڈو ا تنا آگے نکل گئے ہیں جہاں انہیں لیونل میسے سمیت کوئی آسانی سے چھو نہیں سکتا۔ کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ آج بھی فٹ بال کی دنیا میں ان کا کئی ثانی نہیں اور ان کا ستارہ عروج پر ہے۔
انسٹاگرام پر اب تک کوئی بھی ہالی ووڈ اور نہ ہی بالی ووڈ کی کوئی مشہور شخصیت سمیت 400 ملین فالورز تک نہیں پہنچ سکا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ مقبولیت کی دوڑ میں اپنے انسٹاگرام مینشن میں بڑے پیمانے پر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا سیارے کو بھی فتح کر لیا ہے۔
عظیم فٹ بالر 400 ملین فالوورز کی طرف بڑھنے سے پہلے، ہالی ووڈ ہنک ڈوین “دی راک” جانسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی انسٹاگرام سیلیبریٹی بھی بن گئے۔
یہ ان کی زندگی کے سب سے بڑے سنگ میلوں میں سے ایک ہے کیونکہ وہ پرستاروں کی اس بلند ترین چوٹی تک پہنچنے والے پہلے شخص ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے اس سنگ میل سے پہلے اپنی 37ویں سالگرہ پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔انہوں نے لکھا، “زندگی ایک رولر کوسٹر ہے۔ سخت محنت، تیز رفتاری، فوری اہداف، مطلوبہ توقعات… لیکن آخر میں، یہ سب کچھ خاندان، محبت، ایمانداری، دوستی، اقدار پر آتا ہے جو اس سب کو قابل قدر بناتی ہے۔”
دنیا کے سب سے زیادہ اسکورر کے پاس 3,242 پوسٹس ہیں، ہر پوسٹ پر اوسطاً 10 ملین لائکس ہوتے ہیں۔ ان کے بعد، کائلی جینر 308 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے انسٹاگرام فالوور ہیں۔