جیسے ہی پابندیوں کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اعلان قریب آرہا ہے، پاکستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت تناسب میں معمولی کمی دیکھی جارہی ہے اور پاکستان پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگنے کا خوف بھی کم تر ہوتا جارہا ہے اس کی وجہ بڑے شہروں میں رہنے والے افراد کی این سی او سی کیے احکامت کی پانبدی بتائی گئی ہے لوگ ماسک کا استعمال کررہے ہیں ۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ روز کئے گئے 58,077 نمونوں کی جانچ کے دوران 3,498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک کی مثبتیت کا تناسب 6.02 فیصد اور کل کیسز کی تعداد 1.477 ملین سے تجاوز کر گئی۔
دریں اثنا، کووڈ-19 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 جانیں لے لیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 29,687 ہو گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی این سی او سی کے اقدامات کو سراہا اور ان کی تعریف کی مگر اصل کریڈٹ عوام کا جاتا ہے جنھوں نے کرون اپابندیوں کی بازاروں ،مسجدوں اور تعلیمی اداروں میں پابندی کی اور ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت دیا