عجیب و غریب باتیں پیش گوئیاں تجزیے اور گفتگو کرنے والے اینکر جو تقریبا پاکستان کے تمام چینلز پر کام کرچکے ہیں اور سیاستددانوں پر کرپشن کا رونا رونے کے بعد خود کرپشن کیس میں سزا بگھت چکے ہیں انہیں ایک بار پھر عدالت کی جانب سے اور ان کے چینل نیوز ون کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا ھے -بدھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود اور نجی ٹی وی نیوز ون کو ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سعید غنی نے سنہ 2018 میں ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی ضلع جنوبی نے سعید غنی کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈگری جاری کردی ہے۔عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کو سعید غنی کو ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے
اگرچہ ابھی بڑی عداتوں تک یہ معاملہ چلے گا تاہم شاہد مسعود ایک بار پھر میڈیا کی تنقید کی زد میں آئیں گے کیونکہ وہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور جیو نیوز کے خلاف کھل کر گفتگو کرتے ہیں اور ان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں