آج سے چند روز قبل نوشکی اور پنجگور پر دہشت گردوں نے حملے کیے جس میں پاک فوج کے 9 جوانوں نے شہادت پائی مگر انھوں نے دشمن کو مطلوبہ ٹارگٹ کو حاصل کر نے میں کامیاب نہ ہونے دیا اور پھر چن چن کر وطن دشمنوں کو ٹھکانے لگایا جس پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اپنی پیشہ ور اور دلیر فوج کی کھل کر تعریف کی اور انہی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے اور شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی لیے آرمی چیف نے ان کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کو بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے شہر نوشکی پہنچے جہاں علاقے میں دہشت گردی کے حملے کو پسپا کرنے میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
مسلح افواج نے 2 فروری کو بلوچستان کے نوشکی اور پنجور میں دہشت گردی کے دو الگ الگ حملوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا اور بعد میں 5 فروری کو علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کیا، جس میں ایک جونیئر اور سینئر سمیت 9 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 20دہشت گرد مارے گئے – فوج کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ آج نوشکی میں حال ہی میں ختم ہونے والے سیکیورٹی آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کریں گے اور پورا دن وہاں گزاریں گے۔
بعد ازاں، سی او اے ایس کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان بھی شامل ہوں گے جس کے بعد معززین کو علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ اور وزیراعظم عمران خان نوخی میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔