اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی جو عراق کے سرکاری دورے پر ہیں انہوں نے عراقی وزیر دفاع اور عراقی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میزبان ملک کے حکام نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کے دورہ عراق سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
یکم فروری کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خارجہ نے معیشت میں میری ٹائم انڈسٹری کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
اپنے ریمارکس میں نیول چیف نے ملک کی سمندری سرحدوں اور مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔