پاکستان کے وزیراعظم پر یوں تو اپوزیشن والے تنقید کے نشتر چلاتے رہتے ہیں اور عوام بھی ان کے خلاف سوشل میڈیا پر کھل کر تنقید کرتی ہے جس کو پاکستان کے وزیراعظم خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہیں مگر اب بعض کھلاڑیوں کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے حال ہی میں ہاکی کے مشہور کھلاڑی بھی اسی غلطی کا ارتکاب کربیٹھے جس پر سرکاری انتظامیہ حرکت میں آگئی کیونکہ قومی شناخت رکھنے والے کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت پر تنقید کرنے کی اجازت نہیں ملتی
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپیئن رشید الحسن پر وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز کلمات کہنے پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر سیکریٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اولمپیئن رشید الحسن کو انکوائری کے لیے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔
تاہم رشیدالحسن انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس کے بعد پی ایچ ایف کے صدر کی ہدایت پر سابق اولمپیئن پر پی ایچ ایف نے 10 سال کی پابندی عائد کردی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس کی کاپی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔