کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز میڈیا کی ساتھ شئیر کیا کہ وہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں لیکن وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور صحت عامہ کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے وہ تنہائی میں بھی اپنے سرکاری اور انتظامہ امور نبٹاتے رہیں گے۔
انہوں نے کینیڈین پریس کو بتایا کہ ٹروڈو گزشتہ ہفتے تنہائی میں چلے گئے تھے جب ان کے ایک بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن اس وقت اس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آج مجھے کرونا کی علامات محسوس ہوئیں تو میں نے پھر ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا البتہ اس وقت میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں – وہ اپنا کام تو اپنی رہائش گاہ سے سکرتے رہیں گے تاہم وہ پارلیمنٹ میں نہیں آ سکیں گے۔
اس سے پہلے جسٹن ٹروڈو مارچ 2020 میں وبائی امراض کے آغاز میں دو ہفتوں کے لیے تنہائی میں چلے گئے تھے جب ان کی اہلیہ سوفی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
جسٹن ٹروڈو سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن شامل ہیں اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں ۔