مردوں کے معاشرے میں خواتین کا جینا محال ہوتا جارہا ہے ہروز حوا کی بیٹی اپنوں ہی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن جاتی ہے مرد کے سر پر خون سوار ہوجاتا ہے اور وہ بے بس اور مجبور عورت کے کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کرتا ہے
پاکستان کا شہر فیصل آباد اس میں سر فہرست نظر آرہا ہے اور یہاں سے روزآنہ کی بنیاد پرخواتین اور بچوں کے حوالے سے جرائم کی دردناک خبریں موصول ہورہی ہیں پولیس نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو جلانے کے الزام میں ایک شخص کو مدینہ ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ محمد صدیق ولد امیر احمد نے مبینہ طور پر جھگڑے کے بعد اپنی بیوی صبا بی بی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔جس کے نتیجے میں دو بچوں کی ماں جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے والد محمد یونس کی شکایت پر ایف آئی آر نمبر 208/22 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔