پاکستان بھی کیا ملک ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے کرتا ہے سڑکوں پر اشارے توڑنا ،مال میں2 نمبری کرنا ، کم تولنا ، ملاوٹ کرنا ، نقلی دودھ اور جعلی دوائیاں بنانا او ر یہاں تک کے بنا ڈگری کے کسی انسان کا آپریشن کردینا ہماری عدالتوں کے منہ پر ایک طمانچے سے کم نہیں
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی بجائے صرف آپریشن تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ نے اپنڈکس آپریشن جیسا کام خود کرنا شروع کردیا جس کے بعد متعلقہ حکام نے 6 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
اس واقعے سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک او ٹی اسسٹنٹ کو ایک خاتون پر آپریٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
اس حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ او ٹی اے عاصم اور تین نرس سٹاف کو ہسپتال کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا کہ گاؤن اوڑھے بغیر مریض کے آپریشن کی اجازت نہیں، معاملے کی انکوائری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔