گرین لائن بس سروس کو تبدیلی قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 2023 کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس نہ تو مقامی حکومت ہوگی اور نہ ہی سندھ حکومت، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سندھ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ‘کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کوئی جدید نظام نہیں تھا لیکن آج گرین لائن سے مقامی لوگ سفر کر رہے ہیں اور کراچی کے لاکھوں لوگ اس سے سفر کرتے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ تبدیلی کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں تو ان لوگوں سے پوچھنا جو گرین لائن کے ذریعے سفر کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہاس سے پہلے کراچی میں ترقیاتی کام سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں آکری بار ہوتے دیکھا ہے۔ کراچی میں بھی آپ کو جدید ٹرین چلتی نظر آئے گی۔ سرکلر ریلوے کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت تشکیل دے گی۔ اسد عمر نے روشنیوں کے شہر میں پانی کے حوالے سے عوام کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ پانی کی بوند ، بوند کو ترس رہے ہیں۔ ہم کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ‘پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ یا کراچی میں نہیں بچے گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو کچھ کیا ہے، کراچی کے لوگ اگلے الیکشن میں ان سے اس کا حساب لے لیں گے ۔