پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 8,183 کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ 2020 میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے روزانہ کوڈ 19 کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار نے جمعہ کو بتایا کہ نئے کیسز نے ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,402,070 تک لے لی ہے۔
یومیہ کرونا اموات کی تعداد بھی آج ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے کیونکہ گزشتہ روز مزید 30 افراد وائرس سے دم توڑ گئے – جو پانچویں لہر میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں 6 اکتوبر 2021 کو 39 اموات ہوئیں۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 68,624 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8,183 مثبت واپس آئے، جس سے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 1,402,070 ہوگئی۔