مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر خبیب نورماگومیدوف نے منگل کو مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو ٹویٹ کے ذریعے سلام بھیجا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن نے معروف مذہبی مبلغ کو اپنی خواہشات پہنچانے کے لیے ایک ویڈیو آن لائن اپ لوڈ کی۔
مختصر ویڈیو کلپ میں، خبیب کو عالم کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔
لیجنڈری فائٹر نے اکتوبر 2020 میں اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نے “اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا” کہ جسٹن گیتھجے کے ساتھ ان کا تصادم ان کی آخری لڑائی ہوگی۔
روسی فائٹر، جس نے دوسرے راؤنڈ میں تکنیکی ناک آؤٹ سے کامیابی حاصل کی، اس سال جولائی میں اپنے والد اور کوچ عبدالمناپ کی موت کے بعد پہلی بار لڑ رہے تھے۔
خبیب اپنے والد کی وفات اور والدہ کی نصیحت کے بعد صرف ایک لڑائی ہی لڑے وہ زندگی میں ناقابل تسخیر رہے اور دنیا کے بڑے سے بڑے حریف کو چاروں شانے چت کیا