یہ کہانی بدھ کے روز دوبارہ سامنے آئی جب بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پہلی بار “نواز شریف کو بھیجے گئے تحائف” کے بارے میں بات کی۔
سال1999 میں، جیسے ہی کارگل میں جنگ چھڑ ی، ایک بم کی چند تصاویر نے تنازعہ کو جنم دیا کیونکہ ڈیوائس پر کیا لکھا تھا: روینہ ٹنڈن کی جانب سے نواز شریف کے لیے۔ ۔
یہ تصاویر ٹیلی ویژن پر نشر کی گئیں۔ تاہم، روینہ نے اب تک اس معاملے پر اپنی زبان نہیں کھولی ۔
ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، اس نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ تصاویر “بہت بعد” دیکھی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کو مشورہ دوں گی کہ اگر محبت اور بات چیت کے ساتھ کسی بھی چیز پر بات کی جا سکتی ہے تو براہ کرم اسے لڑائی جھگڑے اور جنگ وجدل سے حل کرنے کی کوشش نہ کریں ا ۔ کسی بھی ماں کو اپنے بیٹوں یا بیٹیوں کو کھونے پر فخر محسوس نہیں کرنا چاہیے انسانی جان قیمتی ہے اس کی قدر کریں
روینہ ٹنڈن کا کیریئر 90 کی دہائی میں عروج پر تھا اور ان کی فلم موہرا نے 1994 اور 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ستہ میں اپنے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ان کا راج ایک عشرے تک بھارتی فلم انڈسٹری پر رہا اور ان کا نام ہی فلم کی کامیابی کی دلیل تھا ۔