ساڑھے چھ ٖفٹ لمبے پاکستانی تیز رفتار بالر شاہین شاہ آفریدی نے 2021 میں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں بہترین بلے بازوں کو آؤٹ کیا انھوں نے 22 بار اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی،اوپنرز کو پریشان کیے رکھا ۔ اس کے پاس خاص طور پر ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی بیٹسمین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ان کے سامنے دنیا کا بڑے سے بڑا بیٹسمین بے بس اور محظاظ کھیلتا دکھائی دیا I ۔
وہ ٹورنامنٹ کے دوران چھ میچوں میں سات وکٹیں لے کر سیمی فائنل میں پاکستان کی دوڑ میں شامل کرنے میں پیش پیش بھی رہے – اس نے پورے کیلنڈر سال میں مختصر ترین فارمیٹ پر راج کیا، 21 میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ڈیتھ بولنگ میں کسی کو کھل کر رنز بنانے نہیں دیے ۔
نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ میں سال کے سست آغاز کے بعد ۔ انہوں نے زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں میں سال کے باقی حصوں میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا۔ مجموعی طور پر، اس نے صرف نو میچوں میں 17.06 کی حیران کن اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں۔
سوئنگ، سیون، تیز رفتار اور تیز یارکرز سے شاہین شاہ آفریدی نے سال 2021 میں سب بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا ان کی کارکردگی دنیا کے تمام کھلاڑیوں سے یکسر مختلف تھی اس لیے انہیںگزشتہ سال کے لیے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔