پاکستان میں کون کس کے پیچھے پڑ جائےکوئی نہیں جانتا مگر بعض اوقات آپ لوگوں کو دعوت دے ڈالتے ہیں کہ اگر آپ کو میڈیا پر گالم گلوچ کی عادت ہے تو بھائیو بہنو میں حاضر ہوں ایسی ہی ایک حماقت ادکار علی عباس کر بیٹھے جب انھوں نے ماہرہ خان کے بنا دوپٹے کی ٹصویر پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ یا نصیحت کردی
علی عباس نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی دوپٹے کے بغیر ایک تصویر آئی حالانکہ ان کا لباس بالکل بھی غیر مناسب نہیں تھا پھر بھی لوگ ان پر بہت زیادہ تنقید کر رہے تھے۔ لہذا میں نے ماہرہ خان کی تصویر کیساتھ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں ایک بات لکھی ’’اگر انہوں نے ڈوپٹہ نہیں پہنا تو چلو تم دیکھنا بند کردو’’۔ لیکن ماہرہ خان کی حمایت کرنے پر مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑیں۔
علی عباس نے بتایا کہ لوگوں نے مجھے اتنا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی گالیاں دیں جو مجھے زندگی میں کبھی کسی نے نہیں دیں۔ مجھے لوگوں کا رویہ بہت برا لگا اس واقعے کے بعد میں نے سبق سیکھ لیا کہ مجھے دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔