اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور حوثیوں کے حملے کے خلاف پاکستانی قیادت کی طرف سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے 17 جنوری کو ابوظہبی کے شہری علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
19 جنوری کو متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النیہان نے ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔
یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے ان کا استقبال کیا۔ عزت مآب شیخ النیہان نے 17-01-2022 کو ابوظہبی میں دہشت گردانہ حملے میں ایک پاکستانی شہری کی افسوسناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے سفیر محمود کو جاں بحق ہونے والے افراد کی میت کی وطن واپسی اور زخمی ہونے والے دو پاکستانیوں کے علاج میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔