پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں شاہد آفریدی کے تبصرے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
حفیظ نے برملا کہا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں تھے اور۔میرا کیرئیر ختم کرنے کا فیصلہ ذاتی تھا اور میں اپنے کیریئر سے بہت خوش ہوں۔ میں نے دیانتداری کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی اور میرے کیرئیر کے ساتھ کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں ہے، جس پر مجھے ہمیشہ فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے کیونکہ میں اپنے کیریئر سے مطمئن ہوں ۔
اس سے قبل ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے آفریدی نے حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ ہے۔
آفریدی نے کہا کہ میں ان کا [حفیظ] کا بیان سن رہا تھا اور ان کی باڈی لینگویج سے واضح تھا کہ وہ جلد چھوڑنے کے بجائے پاکستان کے لیے ابھی اور کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے ۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کے بارے میں بات کرتا ہوں اور مجھے شدید احساس ہے کہ حفیظ کے ساتھ بھی ایسا ہی تھا۔ اگرچہ، یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس نے اسے ایک بڑے مسئلے میں تبدیل نہیں کیا، ۔
حفیظ نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 18 سالہ کیریئر کا خاتمہ کیا ان کے کیرئر کی خاص بات یہ تھی کہ ان پر کبھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا اور وہ ہمیشہ سٹے بازی اور سٹے بازوں اور میچ فکسنگ کے خلاف آواز بھی اٹھا تے رہے ۔