کرکٹ میں، بروقت فیصلے کرنا میچ جیتنے کی لیے لازم شرط ہیں اور کئی مرتبہ بروقت درست فیصلوں کی بدولت ٹیم ہارا ہوا میچ جیت جاتی ہے ، اور یہ اکیلے نہیں کیے جا سکتے، کیونکہ ٹیم کے کپتان کو ٹیم کے دیگر سینئر کھلاڑیوں سے مشورے اور رائے لینی پرتی ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت میں سابق کپتان سرفراز احمد کا رخ کرتے ہیں۔
جب بھی میں مشکل حالات میں ہوتا ہوں، میں سیفی بھائی کے پاس جاتا ہوں، انہوں نے طویل عرصے تک ٹیم کی قیادت کی ہے اور ایک تجربہ کار کپتان ہیں، ان کے خیالات اچھے ہیں اور جب بھی میں کسی مشکل میں پھنستا ہوں، میں سیفی کے پاس جاتا ہوں۔سرفراز بھائی کے مشورے سے مجھے بہت مدد ملتی ہے، ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے مشورے لیتے ہیں۔