حکومت پنجاب کی لاہور کے علاقے ٹولٹن مارکیٹ میں بروقت کاروائی سے لاہوریے مردہ اور حرام گوشت کھانے سے بچ گئے
پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے پیر کو یہاں صوبائی دارالحکومت سے 2000 کلو گرام مردہ اور غیر صحت بخش چکن قبضے میں لے لیا۔
پی ایف اے کی میٹ سیفٹی ٹیم نے شہر کی سب سے بڑی چکن ہول سیل مارکیٹ ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کی اور علی احمد پولٹری سپلائر کی گاڑی سے مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد کیں۔
پی ایف اے حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی زیادہ تر مرغیاں پھیپھڑوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں۔ افضل پولٹری سپلائر کی گاڑی سے بڑی تعداد میں بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی کیا گیا 2000 کلو گوشت کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ایف اے نے کہا کہ شہریوں کو دھوکہ دینے، جعلسازی کرنے اور صحت سے کھیلنے والوں کی سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مرغیوں کو ذبح کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک کریں۔