فوج کے میڈیا ونگ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آئی بی او آپریشن کیا۔
چھاپے کے دوران دہشت گردوں اور فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ شہید فوجیوں کی شناخت حوالدار منور، سپاہی ذکاء اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔
ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے پر سوشل پاکستان ان شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہے جو ہمارے کل کیلیے اپنا آج قربان کر رہے ہیں اور ان ناسوروں کو مٹانے کی لیے دن رات جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اللہ پاک ان شہداء کے درجا ت بلند فرمائے اور ان کے ورثا کو صبر جیل عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین