سعودی عرب نے جمعرات کے روز مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ معظمہ میں مہینوں میں سب سے زیادہ انفیکشن ریکارڈ کرنے کے بعدسماجی دوری کے اقدامات کو دوبارہ نافذ کیا۔
گراؤنڈ سٹاف نے گراؤنڈ مسجد میں اور اس کے آس پاس لوگوں کی سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے فرش کے نشانات واپس لگادیے ہیں -اس کے علاوہ خانہ کعبہ کے گرد دیوار بھی دوبارہ لگائی جارہی ہے جو کچھ عرصہ قبل ہٹادی گئی تھی ۔
سعودی حکام نے کہا کہ وہ مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کے درمیان سماجی دوری کو دوبارہ نافذ کریں گے ۔
قبل ازیں، مملکت نے کہا تھا کہ انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں جگہوں پر سماجی دوری اور ماسک کی دوبارہ ضرورت ہے۔
تقریباً 34 ملین افراد کی آبادی والے ملک میں اب تک 554,000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں 8,874 اموات بھی شامل ہیں، جو خلیجی عرب ممالک میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔
بدھ کے روز، سعودی میں 744 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو اگست کے وسط کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔
وبائی مرض نے مسلمانوں کے ان مقدس مقامات میں بہت زیادہ خلل ڈالا، جو عام طور پر مملکت کے لیے اہم آمدنی والے ہوتے ہیں، جس سے سالانہ تقریباً 12 بلین ڈالر آتے ہیں۔
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی چھ ریاستیں – بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر – مہینوں میں اپنے سب سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کر رہے ہیں۔