انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے چار نامزد افراد کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ دیگر نامزد افراد میں انگلینڈ کے جوس بٹلر، سری لنکا کے وینندو ہاسرنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش شامل ہیں ۔
رضوان کے بارے میں آئی سی سی نے کہا کہ اس نے اس سال کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں “روسٹ پر راج کیا”۔صرف 29 میچوں میں محمد رضوان نے 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1326 رنز بنائے ۔
بلے کے ساتھ اپنے کارناموں کے علاوہ، وہ اسٹمپ کے پیچھے بھی بہترین کارکردگی دکھائی ، جس نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دورانرضوان کی کارکردگی کی بنا پر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، جہاں وہ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ۔
انہوں نے سال کے شروع میں لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی ٹی ٹونٹی سنچری بھی اسکور کی اور کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 87 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ اپنی فارم کو جاری رکھتے ہوئے اس کا خاتمہ کیا۔آئی سی سی نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ اگلے سال ایک اور ٹی- ٹونٹی ورلڈ کپ آنے پر بھی محمد رضوان اپنی اس فارم کو برقرار رکھیں گے