ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ کو گوجرانوالہ میں اپنے کنسرٹ میں ہجوم میں ایک اسکول کےاوباش طالب علم کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں ۔آئمہ بیگ ایک تعلیمی ادارے میں پرفارم کر رہی تھی جب اسے ایک طالب علم نے ایسے نازیبا جملے آئمہ بیگ پر کسے کہ وہ آپے سے باہر ہوگئیں ۔
بظاہر، اسٹیج کے ارد گرد دھمال ڈانے والوں میں سے ایک نے بدتمیزی کی تھی مگر آئمہ اس قدر غصے میں آئیں کہ انھوں نے سیکیوریٹی والوں کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ویڈیو میں سیکورٹی کو فون کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ اس لڑکے کو کنسرٹ سے باہر لے گئے ۔ آئمہ بیگ نے دمکی دی اگر تم نے بدتمیزی کی تو میں واپس چلی جاؤں گی ۔
آئمہ کا کہنا تھا کہ “صرف ایک شخص” دوسروں کا بھی مزہ خراب کر سکتا ہے جو لطف اندوز ہونے آئے ہیں۔اساتذہ کو اسٹیج پر دیکھا گیا کہ وہ لڑکوں کو واپس جانے کا حکم دے رہے تھے اور پھر انھوں نے سٹیج کے گرد جمع ہوئے طلبہ کو وہاں سے ہٹادیا ۔واقعے کے بعد، ویڈیو میں باقی بچوں کو “معذرت” کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
طلبہ کی معزرت کے بعد گلوکارہآئمہ بیگ نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی اور انسٹاگرام پر تصاویر بھی پوسٹ کیں۔