پاکستان میں سردی زورو شور سے پڑ رہی ہے شمالی علاقہ جات میں اس کا زور اور بڑھ جاتا ہے جس کے باعث لوگ ہیٹر اور کوئلوں کی انگیٹھی کا اہتمام کر تے ہیں مگر اس سے نکلنے والی گیگ حادثات کا باعث بن جاتی ہے
اسی قسم کا ایک سانحہ ہنگو میں برپا ہوا جہاں ہنگو کی گلشن کالونی میں منگل کو گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ متاثرہ خاندان گیس ہیٹر بند کیے بغیر سو گیا تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں
عوام سے دست بدستہ اپیل ہے کہ اپنے گھر میں جب بھی گیس ہیٹر اورکوئلوں کی انگیٹھی کا استعمال کریں تو کمرے میں ہوا کا گزر اور گیس کے اخراج کا خاص خیال رکھیں کیونکہ زندگی نعمت خدا وندی ہے اس کی قدر کیجیے