بھارت میں ایک بار پھر کرونا وائرس نے خوف و ہراس پھیلانا شروع کردیا ہے اس بار اومیکرون نے نئی دہلی میں ڈیرے ڈالنا شروع کر دیے ہیں اس سے پہلے اس سال کے اوائل میں ڈیلٹا نے انڈیا کی اینٹ سے انٹ بجا کر رکھ دی تھی اور ایک دن میں 6 لاکھ مریض رپورٹ ہوئے تھے جو ایک ریکارڈ ہے
بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دلی کی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر رات کے کرفیو کا اعلان کردیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق دلی کی حکومت نے پیر سے رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران رات 11 بجے سے صبح پانج بجے کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ نئی دلی کے علاوہ ریاست اتر پردیش اور ہریانہ بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد رات کے کرفیو کا اعلان کرچکی ہیں۔
دلی حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے ایک مریض نے جان بھی گنوائی ہے۔
ان سب آفات کے باوجود2021 میں مودی کے مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا تھا اور کشمیریوں پر اور مسلمانوں پر روز بروز زمین تنگ کی جارہی تھی لگتا ہے کہ ایک بار پھر مودی حکومت کو اس کے کرموں کا کڑوا پھل ملنے والا ہے اور اللہ نے اس کی دراز کی ہوئی رسی کو دوبارہ کھینچ دیا ہے