پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کے نواسے اور مریم صفدر کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہوگی تمام شرکا ء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ولیمے کا کارڈ ساتھ لیکر آئیں جس کی بنیادی وجہ سیکیوریٹی ٹھریٹ بتائی گئی ہے کیونکہ چند ماہ قبل بھی مسلم لیگ کے ایک ممبر صوبائی اسمبلی کو شادی کی تقریب کے دوراں قتل کردیاگیا تھا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔تقریب کا اہتمام شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں کیا جا رہا ہے۔ شادی میں کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کو مدعو نہیں کیا گیا جس کی بنا پر ٹویٹر پر ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے
جنید صفدر نے اگست میں لندن کے ایک پرتعیش ہوٹل میں نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سیف سے شادی کی تھی۔
نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور برطانیہ میں مقیم خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی تاہم مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سفری پابندیوں کے باعث نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔
بعد ازاں اہل خانہ نے اعلان کیا کہ ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔
لاہور اور اسلام آباد میں جنید صفدر کی ایک ہفتے تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہی جب کہ سوشل میڈیا مسلم لیگ ن مریم نواز کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھر گیا جو پوری توجہ کا مرکز بنی رہیں۔