پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ اننگز کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔
رضوان، جنہوں نے 45 گیندوں میں 87 رنز بنائے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں 2000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
تیسرے ٹی-20 میں اپنی شاندار اننگز کے لیے رضوان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔
تین اننگز میں 159.84 کے اسٹرائیک ریٹ پر 203 رنز بنا کر رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا محمد رضوان اور بابر اعظم نے چوتھی بار ٹی ٹونٹی میں 150 سے زائید رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ان کی بیٹنگ کی تعریف انگلش کھلاڑی سارہ ٹیلر نے بھی کی ان کا کہنا تھا کہ وہ شدت سے محمد رضوان کا انتظار کر رہی ہیں اور ان سے بیٹنگ کی ٹیکنیکس سیکھیں گی