مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کے نواسے اور مریم صفدر کے بیٹے نے ایک بار پھر سروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس بار انھوں نے راحت فتح علی کا گیت تینوں سنجھانواں کی ناں تیرے باجوں لگدا جی گا کر ثابت کردیا کہ اللہ نے ان کے گلے میں سر کی نعمت بھی ڈال رکھی ہے راحت فتح علی کے گیت گانا خالہ جی کا گھر نہیں ہے یہ صرف وہ ہی گا سکتا ہے جس نے موسیقی کی تربیت حاصل کررکھی ہو یا وہ گلوکاری کی خدا داد صلاحیت سے لبریز ہو
جنید نے اس گیت میں سر اور تال اور ہائی اور لو نوٹس کا بھی خاص خیال رکھا یہی وجہ ہے کہ ان کا گیت مسلم لیگ کے شیروں کے ساتھ ساتھ باقی عوام کو بھی خوب بھایا اور جس نے ان کا گیت سنا ،تعریف کیے بنا رہ نہیں پایا جنید صفدر کے علاوہ مریم نواز نے بھی زبردست چناؤ والے گیت گا کر ہر طبقے کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا مریم نے ایک تیر سے کئی شکار بہترین طریقے سے کیے
اسی طرح حمزہ شہباز نے بھی سروں کا جادو جگایا اور وہاں موجود سامعین کو بہترین انٹرٹینمنٹ مہیا کی ماضی قریب میں شہباز شریف بھی گلوکاری کرکے میڈیا کی خبروں میں رہے جبکہ بڑے میاں صاحب کا دعویٰ ہے کہ بچپن میں ان کی آواز محمد رفیع جیسی تھی مگر وہ اس کا عملی ثبوت پیش نہیں کر سکے لوگوں کو شدت سے انتظار ہے کہ میاں نواز شریت ولیمے کے روز لوگوں سے کیا اپنا وعدہ پورا کریں
کیونکہ اس سے اچھا نوقع انہیں پھر نہیں ملے گا