بھارتی اداکارہ ششمیتا سین اورلارا دتہ کے بعد وہ تیسری خاتون ہیں جنھوں نے یہ مقابلہ اپنے نام کیا – مس یونیورس 2021 کا مقابلہ اس ہفتے کے آخر میں اسرائیل میں منعقد ہوا -جہاں دنیا بھر سے 80 حسیناؤں نےاس مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی خوبصورتی سے تماشائیوں کے دل جیت لیے ، تاہم یہ مس انڈیا ہرناز سندھو تھیں جنہوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس سال 70 ویں سالانہ تقریب کا اختتام اتوار کی رات کو ہوا، جس میں ہرناز ساندھو کو اس سے قبل منتخب ہونے والی مس یونیورس ، میکسیکو کی اینڈریا میزا نے 21 سالہ بھارتی حسینہ کو تاج پہنایا۔
ہرناز سندھو نے مس ساؤتھ افریقہ لالیلا مسوانے اور مس پیراگوئے نادیہ فریرا کو پیچھے چھوڑ دیا جو آخری تین فائنلسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں ۔ دریں اثنا، بہت سے مملک کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ناروا سلوک کی مذمت کے لیے مقابلے کا بائیکاٹ بھی کیا گیا۔
ان شرکاء میں سے مس ساؤتھ افریقہ جو کہ مقابلے کی دوسری رنر اپ تھیں، کو بھی ان کی اپنی حکومت نے تعاون نہیں کیا۔مقابلہ میں حصہ لینے والی متعدد مراحل سے گزریں جن میں قومی ملبوسات کی نمائش، تیراکی کے لباس اور عوام کے سامنے سوالات کے جوابات دینے جیسے مشکل مراحل بھی تھے ۔
جبکہ شاندار سونے، چاندی اور کانسی کے گاؤن، جو فائنل تک پہنچنے والی 10 خواتین کو پہنائے گئے تھے ، عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔