پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمین ہونے والی سیریز کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گیے ہیں تاہم کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب فی الوقت متبادل کھلاڑی میچ کھیلیں گے
مہمان ٹیم 13 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے والی ہے ۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم انہیں اسی ہوٹل میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے، جہاں ٹیم قیام پذیر ہے۔مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مذکورہ مقام پر شام کو طے شدہ تربیتی سیشن کو اسی وجہ سے چھوڑ دیا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ٹیم منیجر نے کہا کہ وہ ابھی تک ہمارے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق کے منتظر ہیں۔پاکستان اور ونڈیز دونوں کو اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرنا تھی، تاہم، انہوں نے اپنی آمد سے چند گھنٹے قبل آرام کرنے کا انتخاب کیا۔
اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہے جب تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے تھے۔ دو بار کے سابق عالمی چیمپئن دسمبر 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلیں گے۔