پاکستانی عوام نے کل ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں بلاول بھٹو پانی کی بوتل کھولنے کے لیے اپنے سئنر رہنما سعید غنی کی مدد لیتے ہیں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات پر شدید تنقید کی جارہی ہے
اس لمحے کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو فیس بک پر وائرل ہوئی جس میں بلاول کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
پی پی پی چیئرمین پانی کی بوتل اٹھاتے ہیں اور ایک لمحے کے لیے پانی کی بوتل پر لگی پلاسٹک کی سیل کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر پھر وہ سعید غنی کو اپنا خادم خاص سمجھ کر ان کو بوتل کھول کر دینے کا اشارہ کرتے ہیں اور سعید غنی بھی ایک غلام کی طرح ان کا حکم بجا لاتے ہیں اور انہیں کھول کر واپس کرتے ہیں
پاکستانی عوام نے ان کے اس تکبرانہ قدم پر بلاول کو خوب برا بھلا کہا ان کا کہنا تھا کہ جو لڑکا ایک بوتل ک سیل نہیں کھول نہیں سکتا وہ اور کیا کرے گا اور کل آنے والے وقت میں وہ ایک لیڈر کیسے بن سکتا ہے؟ – انہوں نےبلاول سے سوال کیا کہ وہ اتنا چھوٹا کام خود سے کیوں نہیں کر سکے؟صارفین نے سعید غنی کی غلامانہ سوچ پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور انہیں چمچہ قرار دے دیا