کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند صحافیوں کی تعداد 2021 میں نئی بلندی پر پہنچ گئی۔موجودہ سال صحافیون کے لیے شدید تر رہا -رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران دنیا بھر میں 293 میڈیا پرسنز کو قید کیا گیا اور 24 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 50 صحافیوں کو قید کیاگیا ، اس کے بعد میانمار میں 26، پھر مصر میں 25، ویتنام میں 23 صحافی پابند سلاسل ہوئے – رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں 280 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔سی پی جے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن نے کہا کہ گرفتار صحافیوں کی تعداد میں پچھلے چھ سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سائمن نے کہا کہ قید صحافیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آزادانہ رپورٹنگ کے خلاف عدم برداشت کو ظاہر کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا میڈیاپرسنزکو آزادانہ رپورٹنگ کے لیے جیل بھیجنا آمرانہ حکمرانی کی علامت ہے۔انہوں نے دنیا بھر میں صحافیوں کو دھمکیوں، سنسر شپ، قید اور قتل کی بھی مذمت کی۔