پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ جو بارش کے باعث ڈرا ہوتا نظر آرہا تھا ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کے نتیجے میں اب فیصلے کی طرف جاتا نظر آرہا ہے آج پاکستان نے 188 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنے اننگ دوبارہ شروع کی تو اظہر علی اور بابر جلد آؤٹ ہو گئے اظہر علی نے 56 اور بابر اعظم 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد فواد عالم اور رضوان نے نصف سنچریاں سکور کیں
محمد رضوان اور فواد عالم نے پانچویں وکٹ پر 103 رنز بنائے۔ اور یوں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 300 رنز 4 کھلآڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی بنگلہ دیشی ٹیم جب بیٹنگ کے لیے آئی تو پاکستان کے ساجد خان نے 6 کھلاڑی پویلین بھیج دیے اور چوتھے دن کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 76 رنز بنائے ہیں اور اس کی 7 وکٹیں گر چکی ہیں -آج بابر اعظم نے ٹیسٹ میچ میں اپنا پہلا اوور بھی کیا