حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد دیا جانے والا بیان مہنگا پڑ گیا۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا، کیا بریفنگ دی گئی ، کوئی پالیسی بھی بنی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’جی جی ، رات سونے سے پہلے کنڈی لگا کر رکھیں، کھلے برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کر دیں اور گیس کا مین والوو بھی بند کردیں، بجلی کی چیزوں کو ہاتھ مت لگائیں ،اور دواؤں کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔‘
اس موقف پر صحافی بھی حیران ہوا اور استفسار کیا کہ یہ آپ کو پالیسی دی گئی؟ -اس پر انھوں نے کہا گی اور پھر وہ مسکرا کر آگے بڑھ گئیں -وزیراعظم عمران خان کو جب سائرہ بانو کے ان ریمارکس کا علم ہوا تو انھوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انھوں نے ملتان سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور اپنے چیف وہپ عامر ڈوگر کے ذریعے عمران خان کی ناراضگی کا پیغام سائرہ بانو تک پہنچا دیا