دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کے باعث کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں پر 161 رنز بنائے
ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے چائے کے وقت 2 وکٹوں پر 161 رنز بنائےاس کے بعد بارش نے کھیل کے تسلسل کو توڑ دیا ۔ مہمان ٹیم کے پہلے سیشن میں اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق لنچ سے پہلے آؤٹ ہوگئے
آج کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، بابر اعظم (60) اور اظہر علی (36) نے تیسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 91 رنز جوڑے، جس سے مہمانوں کو ابتدائی فائدہ پہنچا۔ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی کے ساتھ مہمان ٹیم ہوم سائیڈ سے سخت چیلنج کی توقع کی جارہی ہے۔
پاکستان کے دونوں اوپنرز آج پھر فارم میں نظر آئے اور پہلی وکٹ میں دونوں نے 59 رنز بنائے تاہم عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تائج الحسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے اس کے بعد عابد علی بھی 36 رنز بنا کر تائجل کا شکار بنے ۔ آج کے کھیل میں بنگلہ دیش کے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی محمود الحسن کو پہلی ٹیسٹ کیپ سونپی گئی۔
بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا اب پاکستان 161 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر کل اپنی اننگ کا دوبارہ آغاز کرے گا