پاکستانی دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنی مایوس کن کارکردگی سے واپسی کرتے ہوئے ایک بار پھر مداحوں کے پسندیدہ بن گئے ہیں۔حسن علی نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش کی ٹیل کو تیزی سے اپنا نشانہ بنایا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 330 رنز پر سمٹ گئی جس میں حسن علی نے 5 شکار کیے ۔
حسن علی نہ صرف بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے دوران نہ صرف 51 رنز کے عوض 5 کھلاڑی آؤٹ کیے کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے کھیل کے کچھ بڑے ناموں عمران خان اور وقار یونس کے ساتھ ریکارڈ بک میں بھی جگہ بنائی۔
اپنے تازہ ترین فائیو فیر کے ساتھ، حسن علی نے اب ایک کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کے پاکستانی فاسٹ باؤلر کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے، جو لیجنڈ عمران خان اور وقار یونس نے قائم کیا ہے۔
تینوں — عمران خان، وقار یونس اور حسن علی — اب ایک کیلنڈر سال (بالترتیب 1982، 1990 اور 2021) میں ٹیسٹ کرکٹ میں 5 فائیو فیر اپنے نام کر چکے ہیں۔
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کے پاس 1993 میں 6 کے ساتھ ایک پاکستانی فاسٹ باؤلر کی طرف سے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز ہے کا ریکارڈ ہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 114 رنز بنائے جبکہ مشفق الرحیم نے 91 رنز بنائے بنگلہ دیش، جس نے 253-4 پر دوبارہ کھیل شروع کیا، کھانے کے وقفے کے دوران ہی ان کے اوور نائٹ سکور میں 77 رنز کا اضافہ ۔کرکے پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے