پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے عامر لیاقت نے میڈیا
کے سامنے عجب اعتراف جرم کرلیا ان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کو توتھریک انساف سے بہت گلے شکوے تھے
آپ کیسے یہاں پر آگئے تو عامر لیاقت نے دلچسپ جواب دیا کہ ہم ائے نہیں لائے گئے ہیں
پھر صحافی نے سوال کیا کہ بتادیں کہ کون لایا ہے تو انھون نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
جو لاتے ہین وہی لائے ہین تاہم جب ان سے مزید کہا گیا کہ وہ تو لاتے نہیں غائب کرتے ہیں تو عامر لیاقت نے ان کے سوال کا جواب نہ
دینے میں ہی عافیت سمجھی تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ آج کے اجلاس میں آنے کی بات
کررہے تھے یا 2018 کے الیکشن میں لانے کی کیونکہ اپوزیشن تو یہی رونا رورہی ہے کہ ان تمام ممبران کو لایا گیا ہے
یہ خود سے منتخب ہوکر نہیں آئے اور آج عامر لیاقت نے بھی یہی بات کرکے اپوزیشن کے بیانیے کو اور تقویت بخش دی