سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کےو دکھایا گیا تھا جو حادثے کا شکار ہوا تھا اس شخص کی شکل اور جسامت مولانا طارق جمیل سے مشابہ ہونے کے بعد یہ خبر پھیل گئی کہ مولانا طارق جمیل حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں
تاہم طارق جمیل کے آفیشل پروفائل پر بیان شائع ہونے کے چند گھنٹے بعد سوشل میڈیا نے افواہوں کی سختی سے تردید کی کیونکہ جھوٹی خبر ان کی شکل وصورت سے ملتی تصویر کے بارے میں تھی
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی تصویر میں مولانا طارق جمیل کی طرح نظر آنے والے ایک شخص کو اسٹریچر میں سر پر زخم اور اس کا لباس شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے سرخ ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
مبینہ طور پر یہ تصویر دو سال پرانی ہے اور اس میں آزاد جمیل کو دکھایا گیا ہے، جو طارق جمیل جیسا ہونے کے باوجود مشہور عالم دین سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔
طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے وضاحت جاری ہونے کے بعد کئی لوگوں نے پوسٹ پر تبصرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں بھی جھوٹی رپورٹیں تقریباً وائرل ہو چکی ہیں۔
فیصل اباد سے تعلق رکھنے والے 68سالہ مولانا طارق جمیل کو دنیا کے کئی ممالک میں لاکھوں لوگ ایک مشہور مذہبی مبلغ کے طور پر فالو کرتے ہیں۔
وہ اسلام کی تبلیغ کے اپنے غیر روایتی انداز کے لیے مشہور ہیں۔ اس کی شہرت کی وجہ سے لوگ اس کی زندگی میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ اس سال کے شروع میں،مولانا طارق جمیل کی ایک ڈوپل گینگر سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک حیرت طور پر وہ شخص مولانا سے ملتا جلتا ہے ۔