سکھر: احتساب عدالت سکھر نے پیر کو فرخ شاہ ایم پی اے کی نیب کے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں رہائی کا حکم جاری کیا۔
ان کے وکیل محفوظ اعوان نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے 10 ملین روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہائی کا حکم جاری کیا۔
فرخ شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے بیٹے ہیں۔ عدالت نے ہفتہ کو ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی۔
فرخ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے احکامات کے بعد رہائی کا آرڈر دستخط کے بعد جیل حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہیں جلد ہی سکھر جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔‘‘ ۔
فرخ شاہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سید خورشید شاہ اور دیگر کے خلاف دائر کردہ 1.23 ارب روپے کے اثاثوں کے 18 ملزمان میں شامل ہیں۔
فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر 12 جون کو گرفتاری پیش کی تھی، وہ گزشتہ 5 ماہ سے سینٹرل جیل سکھر میں قید تھے۔