آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق مردوں کی کیٹیگری میں آصف علی پلئیر آف دی منتھ کا اعزاز لے اڑے جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی نے بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “آصف علی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویز ےکو مردوں کے ایوارڈ کے لیے اور ڈیلنی نے ٹیم کے کھلاڑی گیبی لیوس اور زمبابوے کی میری این مسونڈا کو خواتین کے مقابلے میں شکست دی۔”
آصف علی نے اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے لیے تین میچوں میں بنا آؤٹ ہوئے 52 رنز بنائے، اس نے 273.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔
رپورٹ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کا ذکر کیا گیا، جب آصف نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جس سے ٹیم کو بلیک کیپس کو شکست دینے میں مدد ملی۔
افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے، آصف نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگائے۔
آصف کی تعریفیں کرتے ہوئے، آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے رکن عرفان پٹھان نے کہا کہ ” شکست کے جبڑوں سے اپنی ٹیم کو نکال کر فتح دلوانا ، وہ چیز ہے جو اسے خاص بناتی ہے”۔
انہوں نے کہا، “اگرچہ اس نے دیگر دو نامزد کھلاڑیوں کے مقابلے میں کافی کم اسکور کیا، لیکن اس نے جو حصہ ڈالا اور دباؤ کے حالات جہاں سے اس نے فتوحات چھینیں، اس نے تمام فرق ختم کر دیا۔”
اس کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کھیلوں کی صحافی زینب عباس نے آصف کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ “خوشی کا مستحق” تھا۔