افغانستان کی ٹیم جس نے شارجہ اور یواےای میں 31 میں سے 23 میچ جیتے ہیں کل
کے میچ میں بکھری اور پریشان نظر آئی بیٹنگ فیلڈنگ اور باؤلنگ تینوں شعبوں میں ٹیم کی کارکردگئ.
صفر رہی سب سے پہلے افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی
اس کے بعد ان کے اچھے باؤلرز نے پورے اوورز ہی نہیں کروائے کیچ پکڑنے کی نہیں چھوڑنے کی پریکٹس
کرتے رہے فیلڈنگ میں بے جان نظر آئے اور ایک کھلاڑی نے تو جان بوجھ کر گیند گراؤنڈ سے باہر ہھینک دی
افغاستان کی ٹیم جو ٹی ٹونٹی میں مار دھا ڑ میں مشہور ہے ڈاٹ بالز کھیلتی رہی
اور سب سے تکلیف دہ چیز ان کا میچ کے بعد رویہ تھا وہ نہایت مطمئن اور شاد نظر آئے
ان تمام باتوں نے اس میچ کی شفافیت پر سوال کھڑے کر دیے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا آئی سی سی اس میچ کی تحقیقات کرے گا یا نہیں