انگلینڈ نے اپنے چوتھے میچ میں سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دےکر 8 پوائینٹس حاصل کرلیے اس کے
ساتھ ساتھ انگلینڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی
کل کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرا کر ان بیٹن رہنے کا ریکارڈ بنائے رکھا
انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین بٹلر نے 103 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے
ان کا بھر پور ساتھ انگلینڈ ٹیم کے کپتان مورگن نے دیا انھون 40 رنز بنائے
جواب میں سری لنکا کی ابتدائی 4 وکٹیں جلد گر گئیں مگر پھر مڈل آرڈر نے کپتان کا ساتھ دیا اور 16 ویں اوور تک مقابہ ففٹی ففٹی تھا تاہم اس موقع پر انگلینڈ کے باؤلرز نے اعصانب پر قابو رکھا اور سری لنکا کے 5 کھلاڑی 30 رنز کے اندر آؤٹ کردیے
اس طرح انگلینڈ نے اپنا یہ میچ بھی جیت لیا اس سے پہلے انگلینڈ نے آسٹریلیا ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش
کو شکست دی تھی دوسرے گروپ میں پاکستان بھی اپنے تینوں میچز جیت چکا ہے اور آج اسے نیبیا کے ساتھ کھیلنا ہے اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان بھی سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر جائے گا