استور: گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک نوبیاہتا جوڑا اپنے گھر میں گیس دم گھٹنے سے مردہ پایا گیا
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی موت ان کے کمرے میں گیس لیکج کے باعث ہوئی۔ جوڑے کی شادی صرف تین دن پہلے ہوئی تھی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دلہا دلہن نے کمرہ گرم رکھنے کے لیے گیس آن کی مگر بدقسمتی سے کمرے میں گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے جوڑے کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔
لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک شخص جہانگیر، اس کی بیوی مسرت شاہین اور سات سالہ بیٹا احمد جہانگیر کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان کے شمالی علاقوں میں سردیوں میں سردی کے دوران دم گھٹنے سے اموات کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اس علاقے میں 10 سے زائد افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے
عوام سے التماس ہے کہ کمرے میں گیس ضرور جلائیں مگر سونے سے پہلے گیس ضرور بند کیا کریں اگر تمام رات آگ جلانی ہو تب بھی ہوا کا گزر اتنا ضرور رکھیں کہ چولہا بند ہونے کی صورت میں یا گیس لیک ہونے کی صورت میں گیس رفتہ رفتہ سوراخوں سے باہر نکلتیی رہے اور لوگ حادثات سے بچ جائیں