پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے 17 اننگ کھیل کر 1000 رنز بنالیے جو ٹی ٹونٹی میں کسی بھی جوڑی کا سب سے زیادہ سکور ہے
بابر اعظم اور محمد رضوان منگل کو قابل اعتماد بلے باز جوڑی بن گئے جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ پارٹنر کے طور پر 1000 رنز بنائے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران 28 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔
انہوں نے 2019 کے بعد سے ٹی- ٹونٹی میں 17 بار ایک ساتھ بلے بازی کی ہے اور ان میں 4 بار انھوں نے 100 سے زیادہ رنز بنائے ہیں – جو دنیا میں کسی بھی بیٹنگ پارٹنر کا مشترکہ سب سے زیادہ سکور ہے ۔
دنیا میں صرف 11 بیٹنگ پارٹنرز ہیں جن کے کریڈٹ میں 1000 پارٹنرشپ رنز ہیں۔ جنوری 2019 سے اب تک صرف دو جوڑوں نے بطور پارٹنر 1,000 یا اس سے زیادہ رنز جوڑے ہیں۔
ایسا کرنے والی دوسری جوڑی آئرلینڈ کے کیون او برائن اور پال سٹرلنگ ہیں۔
کل 1,009 پارٹنرشپ رنز میں سے، 2021 میں 916 رنز بنائے گئے جو اسے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ پارٹنرشپ رنز کا ریکارڈ بناتا ہے۔
T20I کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری بہترین جوڑی کیون او برائن اور پال سٹرلنگ ہیں۔ آئرش جوڑی نے 2019 میں بطور پارٹنر 756 رنز بنائے تھے ۔
صرف دو دیگر پارٹنرز میں روہت شرما اور شیکھر دھون اور کین ولیمسن اور مارٹن گپٹلشامل ہیں جنھوں نے چار سنچری شراکت داری اسکور کی ہے۔
رضوان اور بابر کی جوڑی کے درمیان شراکت کا اوسط اسکور 63.06 ہے جو کہ دنیا کے تمام بیٹنگ پارٹنرز میں سب سے بہترین ہے جنہوں نے مشترکہ طور پر 1000 رنز بنائے ہیں۔