علی عظمت جنھوں نے ” ہے جزبہ جنون تو ہمت نہ ہار” گا کر عالمگیر شہرت حاصل کی تھی اپنے ایک انٹرویو میں پٹڑی سے اتر گئے اور اپنے آپ کو کلاسیکل گلوکاروں سے بہتر قرار دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے بچپن میں ٹی وی آن کرتے تھے تو ٹی وی پر ایک مائی کو چمکیلی ساڑھی پہنے دیکھتے جس نے لمبے لبے جھمکے پہنے ہوتے تھے اور عجیب وغریب میک اپ کیا ہوتا تھا ان کا کہنا تھا کہ جب وہ جوان ہوئے تو انھوں نے گلوکاری کو نیا رنگ ڈھنگ دیا اور میوزک کو نئے ٹریک پر ڈالا
جب اینکر نے کہا کہ میڈم نور جہاں ایک عظیم گلوکارہ تھیں تو علی عظمت نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ میں ماضی کی بات کررہا ھوں جب ایک طرح کا کام ہورہا تھا ہم پاپ سنگرز نے آکر موسیقی کو نئی زندگی بخشی
ان کے ان ریمارکس پر میڈم نور جہاں کے فینز نے علی عظمت پر سخت برہمی کا اظہار کیا کچھ نے لکھا کہ علی عظمت بڑوں کا ادب کرنا سیکھیں ایک صارف نے لکھا کہ انہیں یہ انٹرویو دیکھ کر دکھ ہوا کہ یہ انٹرویو تکلیف دینے والا تھا