پاکستان تحریک انصاف وہ واحد پاکستان کی جماعت ہے جس کا ہر کارکن ایک بے لگام گھوڑا ہے جس کا جہاں دل چاہتا ہے جیسے چاہتا ہے بیان داغ دیتا ہے اس کا آغاز عائشہ گلا لئی سے ہوا جس نے عمران خان کے کردار پر خوب کیچڑ اچھالا مگے چھینٹے اپنے کپڑوں پر گرا کر سیاست سے غائب ہوگئیں اس کے بعد ریحام خان نے خان صاحب کی عزت کا جنازہ نکالنے کی بھرپور کوشش کی مگر ان کے حصے میں بھی ندامت کے سوا کچھ نہ آیا
پھر جہانگیر ترین میدان میں اترے اور وہ بھی اپنے مشن میں ناکام رہے اور اس کا ساتھ دینے والے ہی ان کے خلاف پھٹ پڑے
اب شیریں مزاری کی بیٹی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے عمران خان اور تحریک انصاف پر کیچڑ اچھالنے کا ذمہ لینے کا سوچا ہے اور انھوں نے اس کی لیے ٹویٹر کا سہارا لیا جس پر شیریں مزاری نے ان سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا
ایمان زینب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اگر ملک جادو ٹونوں کے سہارے پر ہی چلانا تھا تو قوم کا اتنا پیسہ کابینہ پر کیوں ضائع کیا جارہا ہے