سولہ سالہ احسن رمضان 46 ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا ، احس ایسا کرنے والا سب سے کم عمر شخص ہے۔ پچھلے سال تین جونیئر ٹائٹل جیتنے کے بعد یہ احسن کا پہلا سینئر ٹورنامنٹ فائنل بھی ہے۔
احسن نے سیمی فائنل میچ کے دوران تجربہ کار کیویسٹ بابر مسیح کو شکست دی۔ اب وہ پیر کی صبح فائنل میں تجربہ کار محمد سجاد سے مقابلہ کریں گے۔
پاکستان میں 14 ویںپوزیشن حاصل کرنے والے ، احسن نے این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں پہلے دو فریمز کو باآسانی جیت کر سیمی فائنل کا آغاز کیا۔ جب کہ وہ تیسرا فریم ہار گے، اس کے بعد چوتھا فریم جیت کر گیم میں واپس آئے ۔
تاہم ، بابر – تجربہ کار کیوسٹ جس نے حال ہی میں آئی بی ایس ایف 6 ریڈز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا – احسن کو ٹف ٹائم دیا ۔ بابر نے 1-3 سے پیچھے رہتے ہوئے جم کر مقابلہ کیا اور مسلسل تین فریم جیت کر 4-3 کی برتری حاصل کی۔
لیکن احسن نے دباؤ لینے سے انکار کر دیا اور فریم 8 اور 9 جیت کر اپنی برتری دوبارہ حاصل کی۔
تاہم اگلے فریم احسن نے اپنے نام کیے اور آخری فریم بھی احسن کے حق میں گیا اور اس نے سینئر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ۔
احسناور بابر کا سکور یہ رہا 55-22 ، 83-9 ، 11-101 (84) ، 83-8 ، 0-70 ، 58-59 ، 2-60 ، 84-2 ، 54-48 ، 46-57 ، اور 60-2۔
اس سے پہلے ، محمد سجاد نے پہلے سیمی فائنل میں حارث طاہر کو شکست دے کر فائنل مقابلے کے لیے کوالی فائی کرلیا ۔
حارث اور سجاد دونوں پہلے آٹھ فریموں تک برابر تھے تاہم پھر سجاد نے اپنی کلاس دکھائی اور 9 ویں اور 10 ویں فریم کو بیک ٹو بیک جیت لیا اور 6-4 سے فتح حاصل کی۔
سجاد نے یہ کھیل 33-95 ، 66-57 ، 4-71 ، 69-0 (51) ، 64-23 ، 59-71 ، 58-20 ، 61-89 ، 67-15 ، 62-29 کے اسکور سے جیتا۔
۔