بچھڑا کچھ اس طرح سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے ملک کو ویران کر گیا
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے عطیم سائنسدان اور محسن پاکستان آج اسلام آباد کے ملٹری ہسپتال میں انتقال کرگئے ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا ڈاکتر عبدالقدیر خان کو ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں دفن کیا جائے گا
ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر وزیر اعظم کی جانب سے ایک ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں عمران خان نے وطن عظیم کے اس عظیم ،مایہ ناز اور مثالی سائینسدان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے
وزیراعظم کے علاوہ ملک بھر سے اعلیٰ شخصیات بھی ان کی وفات پر اپنے دکھ اور رنج کا اظہار کر رہی ہیں عبدالقدیر خان کو ایک ہفتہ قبل کرونا وائرس کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ کئی روز تک ہسپتال داخل بھی رہے تاہم طبیعت سنبھل جانے پر انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا مگر آج رات ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا مگر ان کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث ان کی وفات ہوگئی
قائداعظم اور عبدالستار ایدھی کے بعد وہ تیسری ایسی شخصیت ہیں جن کے انتقال پر پر دل دکھی اور ہر آنکھ نم ہے آج پوری قوم کو ایسے محسوس ہورہا ہے جیسے ان کے اپنے گھر کسی بزرگ کی موت ہو گئی ہو
ہماری درخواست ہے” سوشل پاکستان ” کے پلیٹ فارم سے کہ شاہینوں کے شہر سرگودھا یا قصور کا نام کا نام قدیر آباد رکھا جائے کیونکہ غیرت مند قومیں کبھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور ان کے ورثاء کو صبرجمیل عطا فرمائے