پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔قذافی اسٹیڈیم ، لاہور میں قومی ٹی 20 کپ میںجنوبی پنجاب کے خلاف بابر اعظم کی زیرقیادت وسطی پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئےشعیب ملک نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 411 ویں ٹی 20 اننگز میں حاصل کیا۔ وہ ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 400 سے زیادہ اننگز کھیلی ہیں۔
ملک ان دو کھلاڑیوں میں سے واحد پلیئر ہیں جو 1990 کی دہائی سے کھیل رہے ہیں
اور اپنی قوم کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہیں ان کے ساتھ دوسرا کھلاڑی ویسٹ انڈیز کا کرس گیل ہے۔
وہ سنگ میل حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
ویسٹ اندیز کی ٹیم کے علاوہ وہ دنیا کے واحد کرکٹر بھی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ان کے علاوہ 11000 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دو دیگر کھلاڑی کرس گیل ، 14،276 رنز ، اور کیرون پولارڈ ، 11،223 رنزہیں۔ ملک کو پولارڈ سے آگے نکلنے کے لیے 223 رنز درکار ہیں اور ابھی وہ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ بھی کھیل رہے ہیں دیکھتے ہیں وہ اس ٹورنامنتٹ میں کیا کرتے ہیں